کیا کرنا چاہیے؟

سوال یہ ہے کہ حمل سے پہلے کے جسم کے دباؤ سے نجات کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

اس سوال پر ڈاکٹر کرنیکا تیواری کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ کو کسی قسم کا شک ہے تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اپنے کھانے پینے کا پورا خیال رکھیں، اور فعال طرز زندگی اپنائیں۔‘

ڈاکٹر بھاونا برمی کا مشورہ ہے کہ ’خواتین کو اپنی حدود خود طے کرنی چاہییں۔ اپنی طاقتوں کو پہچانیں۔ کتابیں پڑھیں، اپنے آپ کو اس بارے میں آگاہ کریں، تنہا نہ رہیں، اپنے سپورٹ نیٹ ورک کو بڑھائیں اور اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو قبول کریں۔‘